مقامی گندم کی قیمت زیادہ، درآمدی گندم کی 435 روپے فی من کم قیمت پر فروخت شروع

لاہور (پاکستان امیج) امپورٹرز نے مقامی قیمت سے 435 روپے من سستی گندم کی فروخت شروع کر دی۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب میں بیرون ملک سے منگوائی گندم کی ایڈوانس فروخت کے معاہدے شروع ہو گئے۔ امپورٹرز نے 6 لاکھ 20 ہزار ٹن گندم کی خریداری کر لی ہے، اب تک 11 بحری جہاز کنفرم ہو گئے۔ امپورٹڈ گندم کی پنجاب کی فلورملز کو فراہمی 15 ستمبر سے شروع ہو گئی۔

بتایا گیا ہے کہ لاہور میں بیرون ملک سے منگوائی گندم کی قیمت کم ہے جبکہ مقامی پیدا ہونیوالی گندم کی قیمت زیادہ ہے۔ مقامی گندم 4 ہزار 635 روپے من جبکہ درآمدی گندم کی قیمت 4 ہزار 200 روپے ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *