مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج ملک میں داخل ہونے کا امکان، کن شہروں میں بارش ہو سکتی ہے؟ جانیے

کراچی (پاکستان امیج) مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے جس سے کراچی، ٹھٹھہ اور بدین سمیت شہروں میں بارش متوقع ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج رات سے جنوب مغربی بلوچستان میں داخل ہونے کی توقع ہے جس کے زیر اثر تھرپارکر، عمرکوٹ، بدین اور ٹھٹھہ میں آندھی اور درمیانی بارش کا امکان ہے۔ میرپور خاص کے کچھ حصوں میں بھی آندھی اور درمیانی بارش متوقع ہے۔ جامشورو اور کراچی کے کچھ حصوں میں ہفتہ اور اتوار کو آندھی اور بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کراچی میں ہفتہ اور اتوار مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ شہر قائدؒ میں کم سے کم درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ کراچی میں شمال مشرق اور مشرق سے ہوائیں چلتی رہیں گی۔ سندھ کے دیگر مقامات پر موسم خشک اور رات سرد رہنے کا امکان ہے۔ سندھ کے میدانی علاقوں میں صبح کے وقت دھند کا بھی امکان ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *