معیشت کے گن گانے والے واشنگٹن میں وزیر خزانہ سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیں : زرتاج گل

اسلام آباد (پاکستان امیج) پارلیمانی لیڈر تحریک انصاف قومی اسمبلی زررتاج گل نے کہا ہےکہ وزیراعظم بتائیں پی ٹی وی پر آکر کہ چھبیسویں آئینی ترمیم سے عوام کو کیا فائدہ ہے یہ سامنے کیوں نہیں آتے۔ معیشت کے گن گائے جارہے ہیں جبکہ وزیر خزانہ کی ویڈیو ہے جس میں وہ واشنگٹن میں بیٹھے ہیں اور وہیں کے رپورٹر ان سے کہہ رہے ہیں کہ آپ کو شرم نہیں آتی ایسا سوٹ پہن کر اور بہترین ہوٹل میں سٹے کرتے ہیں اور آپ پیسے لینے بھکاری بن کر آجاتے ہیں۔

انہوں نے یہ گفتگو نجی ٹی وی کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک ‘‘میں میزبان حامد میر سے کی ،پروگرام میں رہنما (ن )لیگ طلال چوہدری نے بھی شرکت کی ۔

زرتاج گل کا کہنا تھا کہ اب تک مجھ پر 51 ایف آئی آر ہوگئی ہیں۔ اس میں ایک یہ بھی ہے کہ میں نے گائے چوری کی اور اسے گاڑی کی ڈگی میں لے کر گئی۔ ان سب کے بعد بھی عمران خان کا ساتھ چھوڑنے کو تیار نہیں ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *