معیشت کا والیم بہت چھوٹا ہو رہا ہے، بزنس مین ملک سے باہر جا رہے ہیں:گورنر سندھ کامران ٹیسوری

کراچی ( پاکستان امیج)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ معیشت کا والیم بہت چھوٹا ہو رہا ہے، بزنس مین ملک سے باہر جا رہے ہیں۔

پاکستان آئی ایم ایف کے چنگل اور پالیسیز میں پھنس کر رہ گیا ہے۔

کراچی میں انسدادِ بدعنوانی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان 3 بلین ڈالرز کے لیے ہاتھ پھیلائے کھڑا ہے۔ پاکستان اونچائی پر جانے کے بجائے نیچے کی طرف آ رہا، معشیت کا والیم بہت چھوٹا ہو رہا ہے، بزنس مین ملک سے باہر جا رہے ہیں۔

“جنگ ” کے مطابق گورنر سندھ نے کہا کہ کرپشن کو معاشرے سے ختم کرنا ہو گا، جب سے نیب کراچی میں جاوید اکبر ریاض آئے ہیں تو ہرطرف سے اچھی باتیں سننے کو ملیں، ان کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔ 17 سال سے آرٹس کونسل کو احمد شاہ چلا رہے ہیں، لیکن نیب ان کی طرف نہیں گئی، مطلب آرٹس کونسل اچھی چل رہی ہے۔

کامران ٹیسوری کا یہ بھی کہنا تھا کہ آج افغانستان پاکستان سے لڑنے کے لیے کھڑا ہے، ہم نے کھڑا ہونا اور چلنا سکھایا آج وہی ملک آنکھیں دکھا رہا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *