کراچی (پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ مشہور اداکارہ مومل خالد عثمان نے اسلام کی خاطر شوبز کو خیرباد کہہ دیا ۔
نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق مومل خالدنے حال ہی میں انسٹاگرام پر شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی کا اعلان کیا۔اداکارہ نے حجاب کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی جس پر ایک سوشل میڈیا صارف نے کمنٹ کیا کہ ’کیا آپ دوبارہ ڈراموں میں آئیں گی یا نہیں؟‘۔سوال کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ وہ اب ڈراموں میں کام نہیں کریں گی۔واضح رہے کہ مومل خالد عثمان نے اپنے کیریئر کا آغاز 2008 سے کیا تھا، 2015 میں اداکارہ کار حادثے میں زخمی ہوگئی تھیں جبکہ ان کے منگیتر شاہ زیب انتقال کرگئے تھے۔2017 میں مومل خالد اور عثمان پٹیل رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے اور ان کے 2 بچے ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہیں۔
Check Also
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔
لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …
Pakistan Image