معروف پاکستانی اداکارہ انوشے اشرف نے بیرون ملک خاموشی سے شادی کر لی ، دولہا کون؟ جانئے

لاہور (پاکستان امیج )پاکستانی اداکارہ انوشے اشرف نے ترکیہ میں شادی کے بندھن میں بندھ گئیں ۔
انوشے اشرف کا شمار پاکستان کی کامیاب اداکاراؤں میں ہوتا ہے، وہ ٹی وی پر میزبانی کے فرائض بھی انجام دے چکی ہیں جب کہ وہ ماحولیات اور جانوروں کے حقوق کیلئے آواز اٹھانے میں بھی سرگرم رہتی ہیں۔

آج کل اداکارہ خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں کیونکہ انہوں نے زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا ہے۔انوشے نے اپنے دوست ڈینو علی سے شادی کرلی ہے اور اداکارہ نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اسٹوری کے ذریعے مداحوں کو یہ خوشخبری دی۔

اداکارہ نے اپنی پسندیدہ جگہ ترکیہ میں شادی کی جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا سمیت خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔اداکارہ نے گزشتہ سال جون میں اپنے دوست ڈینو علی سے نکاح کیا تھا جس میں قریبی دوست اور رشتہ داروں نے شرکت کی۔

انوشے اشرف نے اپنی شادی کے موقع پر ہلکے ہرے رنگ کا لباس زیب تن کیا ہے۔اداکارہ کی تصاویر وائرل ہونے پر ان کے مداحوں کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *