معروف ٹک ٹاکر جاوید مہانڈری پر فائرنگ، ویڈیو منظر عام پر آ گئی

مانسہرہ (پاکستان امیج) بالاکوٹ کے علاقے میں معروف ٹک ٹاکر جاوید مہانڈری پر افطاری کے وقت فائرنگ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جاوید مہانڈری اچانک گولی لگنے کے بعد زخمی حالت میں زمین پر گر جاتے ہیں۔

جاوید مہانڈری مقامی سطح پر الیکشن کے دوران اپنی یادگار ویڈیوز کی وجہ سے کافی مشہور تھے اور ان کے چاہنے والے ان کی ویڈیوز کو شدت سے پسند کرتے تھے۔

واقعے کے بعد پولیس نے فوری طور پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ مقامی حکام نے جاوید مہانڈری کے قتل کی بھرپور مذمت کی ہے اور وعدہ کیا ہے کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلانے تک ہر ممکن تعاون اور قانونی کارروائی کی جائے گی۔

مقامی افراد اور سوشل میڈیا صارفین نے اس افسوسناک واقعے کی شدید مذمت کی ہے اور انصاف کے لیے حکام سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *