معروف ماڈل نے فلم پریمیئر پر پروڈیوسر کی چپل سے دھلائی کردی

ممبئی(پاکستان امیج) بھارتی فلم ’سو لانگ ویلی‘ کے پروڈیوسر کرن سنگھ کے خلاف ماڈل و اداکارہ روچی گُجر نے مبینہ طور پر 23 لاکھ روپے کے دھوکہ دہی کا الزام عائد کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی پولیس نے بتایا کہ جمعہ کی رات فلم کے پریمیئر کے موقع پر روچی گُجر نے اسٹیج پر کرن سنگھ کو چپل دے ماری جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

پولیس نے بتایا کہ اس واقعے سے ایک روز قبل اوشیوارا پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ مقدمہ متعدد دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے جو دھوکہ دہی سے متعلق ہیں۔

ماڈل کی جانب سے شکایت میں الزام ہے کہ کرن سنگھ نے ان سے 23 لاکھ روپے اس وعدے پر لیے تھے کہ انہیں ایک ٹی وی فلم پروجیکٹ میں حصہ، منافع کا شیئر اور اسکرین کریڈٹ دیا جائے گا۔ تاہم مبینہ طور پر وعدے پورے نہ کیے گئے، جس پر ماڈل نے قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا۔

ممبئی پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور متعلقہ شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *