معروف سکالر ذاکر نائیک کوکراچی یونیورسٹی نے اعزازی ڈگری تفویض کردی

کراچی (پاکستان امیج)معروف سکالرڈاکٹر ذاکرعبدالکریم نائیک کوکراچی یونیورسٹی کی جانب سے پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری تفویض کردی گئی۔
گورنر ہاو¿س کراچی میں جامعہ کراچی کے اسپیشل کانووکیشن میں گورنر سندھ اور یونیورسٹی چانسلر کامران ٹیسوری نے ڈاکٹر ذاکرعبدالکریم نائیک کو ڈاکٹر آف فلاسفی کی ڈگری دی۔
سپیشل کانووکیشن کی تقریب میں جامعہ کراچی کے اساتذہ، اراکینِ سینڈیکیٹ اور مختلف ممالک کے قونصل جنرلوں سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔
سپیشل کانووکیشن کی تقریب کے دوران جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کو ڈاکٹر آف فلاسفی کی ڈگری تفویض کرنے کا اعلان کیا اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ڈاکٹر عبدالکریم ذاکر نائیک کو ڈگری دی۔
اس موقع پر گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک ریاست کے مہمان ہیں، ان کو دیا جانے والا یہ اعزاز ہم سب کیلئے باعث فخر ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *