کراچی(پاکستان امیج) معروف سوشل میڈیا چائلڈ سٹار احمد شاہ کی چھوٹی بہن عائشہ شدید علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق احمد شاہ کی طرف سے یہ افسوسناک خبر اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ کے ذریعے شیئر کی گئی ہے۔انسٹاگرام سٹوری میں انہوں نے اپنی بہن کی تصویر بھی پوسٹ کی اور لکھا کہ ”انا للہ وانا الیہ راجعون۔بے شک ہم اللہ کے لیے ہیں اور اسی کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں۔ہم بہت دکھی دل کے ساتھ بتا رہے ہیں کہ آج ہم نے اپنی شہزادی عائشہ کو کھو دیا۔ پلیز اس کی مغفرت کے لیے سورة فاتحہ پڑھیں۔“
Check Also
رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ
اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …
Pakistan Image