معذور بن کر 39آئی فون اسمگل کرنےکی کوشش کرنے والا گرفتار

کراچی (پاکستان امیج)کسٹمز کی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی،ملزم فیصل سلیم کی 39آئی فونز سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ۔

تفصیلات کےمطابق ملزم فیصل سلیم دبئی سے 39آئی فونز سمگلنگ کرکے لایاتھا ۔ آئی فونز کی مالیت تین کروڑ ستر لاکھ روپے ہے ۔ایئرپورٹ پر موجود کسٹم کی ٹیم نے تلاشی کے بعد 39 آئی فونز پکڑے۔ملزم معذوری کا دھوکہ دیتےہوئے وہیل چئیر پر بیٹھ کر گرین چینل کا استعمال کرتے ہوئے لاؤنج سے باہرآیا۔

کسمٹز حکام کاکہنا ہے کہ ملزم کے خلاف کسٹم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *