معاذ صفدر اور صبا معاذ کے ہاں تیسرے بچے کی آمد متوقع، مداحوں کو خوشخبری سنا دی

کراچی (پاکستان امیج)پاکستان کی مقبول سوشل میڈیا جوڑی معاذ صفدر اور صبا معاذ نے مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے تیسرے بچے کی آمد کے منتظر ہیں
معاذ اور صبا سوشل میڈیا پر فیملی وی لاگز اور روزمرہ زندگی سے متعلق ویڈیوز کے باعث خاصی مقبولیت رکھتے ہیں اور اپنی زندگی کے اہم لمحات بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے رہتے ہیں۔

جوڑے کے پہلے ہی دو بیٹے باسل اور کامل معاذ ہیں، جبکہ اب ان کے خاندان میں ایک اور ننھے مہمان کا اضافہ ہونے والا ہے۔

تیسرے بچے کی خوشخبری سامنے آنے کے بعد مداحوں کی جانب سے جوڑے کو مبارکبادیں اور نیک خواہشات دی جا رہی ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *