مظفرآباد میں مسافر جیپ گہری کھائی میں جاگری، 6 افراد جاں بحق

مظفرآباد(پاکستان امیج) مظفرآباد میں مسافر جیپ گہری کھائی میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مظفرآباد کے نواحی علاقے شکر پٹیاں میں مسافر جیپ گہری کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو حکام نے حادثے میں 6 افراد کی موت کی تصدیق کردی ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق گھاس سے لدی جیپ پر 2 بچوں سمیت 7 افراد سوار تھے۔ دشوار گزار راستے پر ڈرائیور جیپ پر قابو نہیں رکھ سکا، جس کے باعث گاڑی گہری کھائی میں جاگری۔

حکام کے مطابق ریسکیو ٹیموں کو جائے حادثہ تک پہنچنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ بعد ازاں ریسکیو حکام نے 6 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *