مصباح نے کوہلی کو پاکستان ٹیم کیلئے سب سے بڑا خطرہ قرار دیدیا

نیویارک(پاکستان امیج)سابق کپتان مصباح الحق نے بھارتی کرکٹر ویراٹ کوہلی کو پاکستان ٹیم کیلئے سب سے بڑا خطرہ قرار دے دیا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں جب مصباح الحق سے پوچھا گیا کہ وہ کس کو 9 جون کے میچ میں گرین شرٹس کیلئے بڑا خطرہ سمجھتے ہیں تو انھوں نے جواب دیا کہ سب سے بڑی رکاوٹ تو ویراٹ کوہلی ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ کوہلی پاکستان کے خلاف پہلے کھیل چکے اور اچھی طرح جانتے ہیں کہ دباؤ کا کیسے سامنا کرنا ہے، گزشتہ ورلڈکپ میں بھی کوہلی میچ ہاتھوں سے چھین کر لے گئے ہیں، ایسے کھلاڑی ہمیشہ ہی خطرناک ہوتے ہیں۔مصباح نے اس ورلڈکپ میں جسپریت بمرا کی جانب سے بہترین بولنگ کی بھی توقع ظاہر کردی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *