لاہور (پاکستان امیج) پاکستانی تاریخ کے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’ہمسفر‘ میں ماہرہ خان اور فواد خان کی بیٹی کا کردار ادا کرنے والی ننھی منی اداکارہ سارہ کاشف اب ننھی نہیں رہیں۔
یاد رہے کہ اداکارہ سارا کاشف نے 13 سال قبل نشر ہونے والے ڈرامے ’ہمسفر‘ میں بطور چائلڈ سٹار کام کیا تھا، اس ڈرامے میں اداکارہ کا نام ’حریم‘ تھا۔
سارہ کاشف کی حالیہ تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جن میں اُنہیں نئے انداز میں دیکھا جا سکتا ہے۔
View this post on Instagram
سارہ کاشف اب خود مرکزی کردار ادا کرنے کے قابل ہو گئی ہیں۔
’ہمسفر‘ میں معصوم سی نظر آنے والی ’حریم‘ یعنی سارہ کاشف نئی تصویروں میں کسی ٹاپ کلاس ماڈل سے کم نظر نہیں آ رہی ہیں۔
View this post on Instagram
Pakistan Image