مشہور بھارتی کامیڈین سیٹ پر گرنے کے بعد انتقال کر گئے

ممبئی (پاکستان امیج)جنوبی بھارتی اداکار اور کامیڈین روبو شنکر شوٹنگ کے دوران سیٹ پر گرنے کے بعد انتقال کر گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 46 سالہ تامل اداکار روبو شنکر ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران برین ہیمرج کے باعث سیٹ پر گر گئے جس کے بعد انہیں فوری طور پر چنئی، تامل ناڈو کے ایک نجی اسپتال لے جایا گیا۔

روبو شنکر نجی اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج تھے۔ ان کے بڑھتے ہوئے بلڈ پریشر کی وجہ سے ڈاکٹر ان کی کڑی نگرانی کر رہے تھے تاہم چند گھنٹوں کے اندر ان کا انتقال ہو گیا۔

ان کی موت کی خبر سامنے آنے کے بعد تامل سنیما انڈسٹری میں فضا سوگوار ہو گئی۔ ساتھی اداکار کمل ہاسن، کارتی، سمرن بگا سمیت کئی ستاروں نے اداکار کی موت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *