مشکل جنگی ماحول میں ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ کی زبردست پرفارمنس، جانئے فارن کرنسی کی تازہ ترین صورتحال

کراچی (پاکستان امیج)انٹر بینک مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں معمولی مضبوطی ریکارڈ کرنے میں کامیاب رہا۔

جمعرات کو کاروبار کے اختتام پر روپیہ 279.25 پر بند ہوا، جو گزشتہ سیشن کے مقابلے میں 0.01 روپے کی بہتری ظاہر کرتا ہے۔

بدھ کے روز روپیہ 279.26 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

عالمی مارکیٹ میں جاپانی ین جمعرات کو ایشیائی ٹریڈنگ کے دوران گزشتہ دو برس کی کمزور ترین سطح کے قریب منڈلاتا رہا۔ ایران سے متعلق تنازع کے خدشات کے باعث بینک آف جاپان کی جانب سے شرح سود برقرار رکھنے کے فیصلے کے بعد مضبوط ہوتے ڈالر کے مقابلے میں ین دباؤ کا شکار رہا۔

ذیل میں اوپن مارکیٹ اور انٹر بینک سے حاصل کردہ تازہ ترین فاریکس ریٹس دیے گئے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *