لاہور (پاکستان امیج)لاہور کے علاقے اچھرہ بازار میں مشتعل ہجوم سے نوجوان لڑکی کو بچانے والی بہادر خاتون پولیس افسر شہربانونقوی کی شادی کی تصاوی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق شہربانو نقوی کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں وہ عروسی لباس میں انتہائی خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں لیکن ان کے شوہر کے بارے میں معلومات سامنے نہیں آسکی ہیں ،شہربانو کی ایک بیٹی بھی ہے ۔
View this post on Instagram
پنجاب پولیس نے اے ایس پی شہر بانو نقوی کو بہادری کا مظاہرہ کرنے پر “قائد اعظم پولیس میڈل” سے نواز نے کا اعلان بھی کر دیا گیاہے جبکہ ان کی بہادری کو دیکھتے ہوئے آرمی چیف نے بھی شہربانو سے ملاقات کی اور ان کو اسی طرح اپنے فرائض کی انجام دہی کرنے کی ہدایت کی ۔
شہر بانو نقوی اس وقت سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ کا مرکز بھی بنی ہوئی ہیں اور وہ ان کے بارے میں ہر ممکن معلومات حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ مختلف ٹی وی چینلز بھی انہیں اپنے پروگرامز میں خراج تحسین پیش کر رہے ہیں ۔
View this post on Instagram
شہر بانونقوی کی حال ہی میں جگن کاظمی کے ساتھ ایک تصویر بھی وائرل ہوئی جس میں وہ ان کا ہاتھ چوم رہی ہیں ۔
Pakistan Image