اسلام آباد(پاکستان امیج)اسرائیل کی قید سے واپس پاکستان لوٹنے والے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان( mushtaq ahmad khan) نے جماعت اسلامی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے جماعت اسلامی سے استعفیٰ دینے کی تصدیق کی۔
مشتاق احمد خان نے کہا کہ انہوں نے گلوبل صمود فلوٹیلا پر سفر کے دوران 19 ستمبر کو اپنا استعفیٰ بھیجا، تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہیں اب تک اس استعفیٰ پر کوئی جواب نہیں ملا۔
سابق سینیٹر نے استعفے کی وجوہات بتاتے ہوئے کہا تنظیم کی اپنی حدود ہوتی ہیں اور بعض اوقات آپ آزادانہ کام کرتے ہیں۔
میں چاہتا ہوں کہ میں کھل کر انسانی حقوق، جمہوریت، آزاد میڈیا، ڈاکٹر عافیہ صدیقی، فلسطین اور فیڈریٹنگ یونٹس کے دستوری حقوق کی جدوجہد کروں۔
Pakistan Image