اسلام آباد ( پاکستان امیج ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما طارق فضل چوہدری نے کہا کہ حکومت کی طرف سے پکڑدھکڑاور اپوزیشن کی طر ف سے جلاؤ گھیراؤ ختم ہونا چاہیے، فیصل واوڈا پیشگوئیاں کرنے میں پی ایچ ڈی کرچکے ہیں، تحریک انصاف حکومت سے لڑے مگر ریاست سے نہ لڑے، سوشل میڈیا پر شہداء کیخلاف پراپیگنڈہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔
وہ نجی ٹی وی کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کررہے تھے۔ پروگرام میں تحریک انصاف کے رہنما جنید اکبر خان اور پیپلز پارٹی کی رہنما ناز بلوچ ے بھی شرکت کی ۔
ناز بلوچ نے کہا کہ سیاسی انتقام اور سیاسی کارکنوں کی گرفتاریوں کی مخالفت کرتے ہیں، پی ٹی آئی کا غیرسیاسی ونگ سیاسی ونگ پر حاوی ہے۔
Pakistan Image