مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

راولپنڈی(پاکستان امیج)ڈسٹرکٹ کورٹس راولپنڈی نے کیپٹن(ر)صفدر کی گرفتاری کے موقع پر ہنگامہ آرائی کیس میں لیگی رہنما حنیف عباسی کو مقدمے سے بری کردیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ کورٹس راولپنڈی میں کیپٹن(ر)صفدر کی گرفتاری کے موقع پر ہنگامہ آرائی کیس میں حنیف عباسی کی بریت کی درخواست پر سماعت ہوئی، حنیف عباسی اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نوید اختر لون نے کیس کی سماعت کی ،عدالت نے مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کو مقدمے سے بری کردیا۔

یاد رہے کہ حنیف عباسی کیخلاف جولائی 2018میں تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *