مسلم لیگ (ن) کو توقعات سے کم ووٹ کیوں ملے ؟ رانا ثناء اللہ نے وجہ بتا دی

لاہور (پاکستان امیج) مسلم لیگ (ن) کو توقعات سے کم ووٹ کیوں ملے ؟ مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدررانا ثناء اللہ نے اس کی وجہ بتا دی ۔ “جیو نیوز ” سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ک ہمیں توقعات سےکم ووٹ ملے جس کی پہلی وجہ مہنگائی ہے جبکہ ہم اس کے ہم ذمہ دار نہیں، لیکن ہم لوگوں کو یہ بتانے میں سو فیصد کامیاب نہیں ہوئے۔

اس سوال پر کہ مسلم لیگ (ن) کو کم ووٹ ملنے کی وجہ نواز شریف کی تاخیر سے وطن واپسی کو قرار دیا جا سکتا ہے ؟ کے جواب میں رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی تاخیر سے وطن واپسی نے (ن) لیگ کی سیاست کو پنجاب میں متاثر نہیں کیا ہم نے ان کی واپسی کو بہت اچھے طریقے سے مینج کیا ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *