مسلم لیگ (ن) کا رانا ثناءاللہ کو پنجاب کا اہم ترین عہدہ دینے کا پلان

لاہور (پاکستان امیج) مسلم لیگ (ن) کا رانا ثناءاللہ کو پنجاب کا اہم ترین عہدہ دینے کا پلان سامنے آ گیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی مرکزی قیادت نے رانا ثناءاللہ کی عام انتخابات میں شکست کے بعد ایک اور تجویز پر غور کرنا شروع کر دیا جس کے تحت اگر رانا ثناء کو ضمنی الیکشن نہ لڑوایا گیا تو انہیں پنجاب کا گورنر لگا دیا جائے گا۔

مذکورہ فیصلے پر عمل درآمد سے ایک تو رانا ثناءاللہ کو ان کی خدمات کے عوض ایک بڑا عہدہ آفر کر دیا جائے گا دوسرا وہ حکومتی امور میں نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو تعاون فراہم کریں گے۔ (ن) لیگی رہنماؤں کو خدشہ ہے کہ پنجاب میں تحریک انصاف سمیت جماعتیں مریم نواز کو ٹف ٹائم دے سکتی ہیں لہذا گورنر ہاؤس میں پارٹی کا سینئر اور تجربہ کار شخص تعینات کیا جائے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *