مسلم لیگ (ن )آفس جلانے کاکیس : صنم جاوید کی درخواست ضمانت منظور

لاہور(پاکستان امیج) انسداد دہشتگردی عدالت نے مسلم لیگ (ن) ہاؤس جلانے کے کیس میں صنم جاوید اور محمد تنویر کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید چدھڑ نے صنم جاوید اور محمد تنویر کی بعدازگرفتاری ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنایا ۔

نجی ٹی وی چینل “دنیا نیوز” کے مطابق وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیاکہ ملزمہ صنم جاوید کو 6 ماہ بعد اس مقدمہ میں ملوث کیا گیا ، ڈپٹی پراسیکیوٹر عبد الجبار ڈوگر نے ضمانت مسترد کرنے کی استدعا کی۔

پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزمہ صنم جاوید نے عوام کو جلاؤ گھیراؤ پر اکسایا ، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے فیصلہ سناتے ہوئے درخواست ضمانت منظور کرلی۔

واضح رہے کہ تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس نے پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کیخلاف مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *