مسلسل 3 میگا ہٹ فلمیں، شاہ رخ اشتہاری دنیا کا سب سے بڑا نام بن گئے

ممبئی(پاکستان امیج) بالی ووڈ کے میگا اسٹار شاہ رخ خان مسلسل تین میگا ہٹ فلموں کے بعد اشتہاری دنیا میں بھی سب سے بڑا نام بن گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ” پٹھان”، ” جوان” اور ” ڈنکی ” کی غیر معمولی کامیابی کے بعد شاہ رخ خان نے 10 بڑی کمپنیوں کے ساتھ بھاری معاوضے پر معاہدے کیے اور اشتہاری دنیا کا بھی سب سے بڑا نام بن گئے۔

رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان نے جنوری سے لے کر جولائی 2023 میں 21 برانڈز سے معاہدے کیے جس سے شاہ رخ خان کی ڈیمانڈ اور مقبولیت کا پتا چلتا ہے۔ بالی ووڈ میں شاہ رخ خان کی شاندار کامیابیوں نے انہیں ایڈورٹائزنگ کی دنیا میں بھی سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے کے باوجود پسندیدہ بنا دیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *