کراچی (پاکستان امیج) پاکستان میں سونے کی قیمت میں اچانک 5600 روپے فی تولہ کا اضافہ ہوگیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 5600 اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 15 ہزار روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 5058 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 84 ہزار 585 روپے ہے۔
عالمی صرافہ بازار میں سونے کا دام 15 ڈالر کمی کے بعد 1911 ڈالر فی اونس ہے۔
Pakistan Image