مسلسل کمی کے بعد انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ,سٹاک ایکسچینج میں تاریخ رقم

کراچی(پاکستان امیج)انٹر بینک میں آج کاروبار کے دوران امریکی ڈالر 3 پیسے مہنگا ہو گیا۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 3 پیسے بڑھ کر 282 روپے 60 پیسے کا ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 285 روپے 25 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 282 روپے 57 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے سستا ہو کر 285 روپے 15 پیسے پر آگیا تھا’

دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا گزشتہ تسلسل جاری ہے،کاروبار کے آغاز سے ہی نمایاں تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا اور انڈیکس ایک لاکھ 44 ہزار پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح عبور کر گیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *