مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 5 فیصد اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

لاہور(پاکستان امیج)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان ریلویز نے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 5 فیصد اضافہ کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مسافرٹرینوں کے کرایوں میں اضافے کا اطلاق کل 5 فروری سے ہو گا ،ٹرین کی تمام کلاسز کے ٹکٹ میں 5 فیصد اضافہ ہو گا۔ٹرین کرایوں میں اضافے کا اطلاق سیلون سروس سمیت تمام آؤٹ سورس ٹرینوں پربھی ہو گا۔

حکومت نے 31 جنوری کو پیٹرول کی قیمت میں فی لٹر ایک روپے کا اضافہ کیا جس کے بعد فی لٹر پٹرول کی نئی قیمت 257 روپے 13 پیسے ہو گئی ہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے کا اضافہ کیا گیا، ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 267 روپے 95 پیسے ہو گئی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *