مسافر بس کی ٹرالر سے زوردار ٹکر ، 2 افراد موقع پر جاں بحق، 8 شدید زخمی

حب (پاکستان امیج) حب میں مسافر بس اور ٹرالر کے مابین زوردار ٹکر کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر جاں بحق اور 8 شدید زخمی ہو گئے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کےمطابق حادثہ ویندر کے قریب قومی شاہراہ پر پیش آیا جہاں مسافروں سے بھری بس منزل کی جانب رواں دواں تھی کہ سامنے سے آنے والے ٹرالر سے ٹکرا گئی۔

حادثے میں 10 افراد زخمی ہوئے جن میں 2 زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر چل بسے، امدادی کارکنان نے دیگر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *