نوابشاہ (پاکستان امیج) نوابشاہ میں مسافروں سے بھری بس قومی شاہراہ پر الٹ گئی جس کے نتیجے میں 20 مسافر زخموں سے چور ہو گئے۔
نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق حادثہ ڈرائیور کی غلطی سے پیش آیا جو انتہائی تیز رفتاری سے بس چلا رہا تھا، جیسے ہی نوابشاہ کے قریب قاضی احمد کے علاقے میں پہنچی تو ڈرائیور کنٹرول کھو بیٹھا اور بس قلابازیاں کھاتی الٹ گئی۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ بس کوہاٹ سے کراچی جارہی تھی، ریسکیو عملے نے زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔
Pakistan Image