طورخم (پاکستان امیج)حکومتی الٹی میٹم کے بعد سے افغان شہریوں کی اپنے وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔
25 اکتوبر کو مزید 4 ہزار239 افغان باشندے اپنے ملک واپس چلے گئے، واپس جانے والے افغان شہریوں میں 965 مرد، 852 خواتین اور 2422 بچے شامل تھے۔افغانستان روانگی کیلئے 112 گاڑیوں میں 230 خاندانوں کی وطن واپسی ہوئی۔ اب تک 72 ہزار 219 افغان پناہ گزینوں کی اپنے وطن واپسی ہوچکی ہے۔
Return of #Afghan individuals on 25 October 2023#RadioPakistan #News pic.twitter.com/kmKmXIqgFP
— Radio Pakistan (@RadioPakistan) October 26, 2023
خیال رہے کہ حکومت پاکستان نے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو اپنے وطن واپسی کے لیے 31 اکتوبر کی ڈیڈ لائن دی ہے۔
Pakistan Image