لاہور(پاکستان امیج) پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے بھر میں مزید مون سون بارشوں کے بارے میں الرٹ جاری کر دیا
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کا نیا سپیل 14 اگست کی شام سے شروع ہو گا، 14 سے 18 اگست تک پنجاب میں مون سون بارشوں کا امکان ہے۔ 15 اگست سے 18 اگست کے دوران جنوبی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ہیں۔لاہور ، گوجرانوالہ، راولپنڈی ،سرگودھا، ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور ، فیصل آباد، ساہیوال اور گجرات ڈویژنز میں مون سون بارشیں متوقع ہیں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا کا کہنا ہے کہ موسمی صورتحال کے بارے صوبے بھر کی متعلقہ انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر محکمے الرٹ رہیں۔اربن فلڈنگ کے خدشہ کے پیش نظر انتظامیہ پیشگی انتظامات مکمل کرے۔پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں 24 گھنٹے صورتحال کی مانیٹرنگ ہو رہی ہے۔عوام الناس سے التماس ہے کہ حکومتی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔پرانی عمارتوں کھمبوں اور آسمانی بجلی کی گرج چمک سے بچاؤ کیلئے محفوظ مقامات پر رہیں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کمشنرز، ڈی سیز ،واسا، محکمہ آبپاشی، ریسکیو، سول ڈیفنس اور دیگر متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ۔
Pakistan Image