مری نے ’سفید چادر‘ اوڑھ لی، سیاحوں کا رش

مری (پاکستان امیج) ملکہ کوہسار مری میں ایک مرتبہ پھر برفباری کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

برفباری کا سلسلہ ایک مرتبہ پھر شروع ہونے کے بعد ویک اینڈ پر سیاحوں کی غیر معمولی تعداد نے ملکہ کوہسار مری کا رخ کر لیا ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں بارش کے بعد سردی میں اضافہ اور فضائی آلودگی میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔محکمہ موسمیات نے سیالکوٹ، گجرات، گوجرانوالہ اور ظفروال سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بھی بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آزاد کشمیر میں بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، ادھر وادی نیلم میں شدید سردی ریکارڈ کی گئی جبکہ وادی گریس اور شونٹھر سمیت بالائی علاقوں میں دریا، ندی نالے اور چشمے جم گئے۔

مزید برآں بلوچستان کے شمالی علاقوں میں شدید سردی ہے جبکہ پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم سرد ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *