مری میں نازیبا حرکتیں کرنے والے 4 سیاح گرفتار, پولیس کا موقف بھی آگیا

مری (پاکستان امیج) مری میں نشے کی حالت میں 4 اوباش سیاحوں نے مال روڈ پر نازیبا حرکات کیں، انہوں نے سیاح خواتین اور بچیوں کو ہراساں کیا۔پولیس ذرائع کے مطابق چاروں نشے میں دُھت تھے، پولیس نے اُن کی گاڑی بھی قبضے میں لے لی۔

پولیس نے نشے میں دُھت سیاحوں کی نازیبا حرکات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے انہیں گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا۔ پولیس نے ملزمان کی گاڑی کو بھی قبضے میں لے لیا ہے۔مری میں منچلے نوجوانوں کی طرف سے اوچھی حرکات والے واقعات ہوتے رہے ہیں تاہم اب پولیس اس حوالے سے غیر معمولی طور پر الرٹ رہتی ہے۔

خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات سے سیاحت متاثر ہوتی ہے اس لیے دکان داروں کے علاوہ ہوٹل اور ریسٹورنٹ مالکان کی طرف سے پولیس پر موزوں اقدامات کے حوالے سے دباؤ رہتا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *