مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست، جج کی رخصت کے باعث سماعت ملتوی

لاہور(پاکستان امیج)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سیشن کورٹ لاہور میں پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج مظفر نواز ملک کے رخصت پر ہونے کے باعث کل تک ملتوی کی گئی۔

واضح رہے کہ عدالت نے درخواست گزار سے فرنٹ ڈیسک کی رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔

یاد رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب پر اندراج مقدمہ کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ مریم نواز نے پولیس یونیفارم پہن کر رولز کی خلاف وزری کی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *