مریم نواز کے خلاف نامناسب زبان استعمال کرنے والے بزرگ شہری سے متعلق عدالت نے بڑا فیصلہ سنادیا

لاہور(پاکستان امیج)مریم نواز کے خلاف نامناسب زبان استعمال کرنے والے بزرگ شہری سے متعلق عدالت نے بڑا فیصلہ سنادیا۔

ساجد نامی بزرگ شہری کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف نامناسب زبان استعمال کرنے کے معاملے کی سماعت ماڈل ٹاؤن کچہری لاہور میں ہوئی، جس میں عدالت نے بزرگ شہری ساجد کو مقدمے سے ڈسچارج کردیا۔

سماعت کے موقع پر پولیس نے بزرگ شہری کو گرفتار کرکے ماڈل ٹاؤن کچہری میں پیش کیا، جہاں عدالت کے حکم پر پولیس نے بزرگ شہری کی ہتھکڑیاں کھول کر رہا کردیا ۔

کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی ۔ واضح رہے کہ ساجد نامی شہری کے خلاف تھانہ گرین ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *