مریم نواز کے ایکس اکاؤنٹ سےبلیو ٹک غائب

لاہور(پاکستان امیج) مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے ایکس (سابقہ ٹوئٹر)اکاؤنٹ سےبلیو ٹک غائب ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے حال ہی میں ایکس اکاؤنٹ کی ڈسپلے پکچر تبدیل کی تھی جس کے باعث ان کے آئی ڈی سے بلیو ٹک ہٹادیا گیا ہے۔انہوں نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی کی تاریخ سامنے آتے ہی طویل عرصے بعد تصویر تبدیل کی۔

چین طالبان حکومت کے دوران افغانستان میں سفیر تعینات کرنیوالا پہلا ملک بن گیا

مریم نواز کی نئی ڈی پی ان کے والد اور تاحیات قائد ن لیگ نواز شریف کی وطن واپسی کی تاریخ سے جُڑی ہے۔ انہوں نے نواز شریف کی ایک پرانی تصویر بطور ڈی پی لگائی جس میں انکا استقبال کیا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ مریم نواز کے اس وقت ایکس پر 8 ملین فالوورز ہیں جس کی وجہ سے وہ پاکستان میں سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والے سیاستدانوں کی فہرست میں شامل ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *