مریم نواز کا جان پر کھیل کر خودکش بمبار کو روکنے والے دیہاتی کو خراج تحسین

لاہور(پاکستان امیج) وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے جان پر کھیل کر خودکش بمبار کو روکنے والے جنڈ کے دیہاتی کو خراج تحسین پیش کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ شہید لیاقت کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں، وزیراعلی نے خوشحال گڑھ چیک پوسٹ پر جرات مندانہ ردعمل دینے پر اٹک پولیس ٹیم کو سراہا۔

مریم نواز شریف نے شہید لیاقت کے خاندان سے اظہارِ ہمدردی کیا، انہوں نے کہا کہ شہید لیاقت کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، پنجاب کو محفوظ بنانے اور شہریوں کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدام کریں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *