مریم نواز کا بصارت سے محروم حافظ محمد علی کیلئے نئی گاڑی کا تحفہ

لاہور (پاکستان امیج ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے بصارت سے محروم حافظ محمد علی کو قیمتی تحفہ دیا گیا ہے۔
مریم نواز نے حافظ محمد علی کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے تحفے میں نئی گاڑی دے دی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بصارت سے محروم حافظ محمد علی کو گاڑی کی چابی دی اور خود دروازہ کھول کر انہیں سیٹ پر بٹھایا۔
حافظ محمد علی نے گاڑی ملنے پر خوشی کا اظہار کیا اور وزیراعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔خیال رہے کہ حافظ محمد علی نے چند ہفتے قبل وزیراعلیٰ مریم نوازشریف سے ملاقات میں گاڑی کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *