سیالکوٹ (پاکستان امیج) مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور چیف آرگنائزرقائد ن لیگ نواز شریف کے ہمراہ آج ایک روزہ دورے پر سیالکوٹ پہنچی جہاں نواز شریف اور خواجہ آصف کی جانب سے ورکرز کنونشن سے خطاب اور کارکنوں سے ملاقاتیں بھی کی گئیں۔
دورہ سیالکوٹ کے دوران مریم نواز کے ’’ ایکس ‘‘ اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی جس میں وہ ن لیگی رہنما مریم اورنگزیب کے ساتھ کیچ کیچ کھیل رہی ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مریم نواز شریف فٹ بال مریم اورنگزیب کی طرف اچھال رہی ہیں جبکہ مریم اورنگزیب اسے کیچ کرکے وہی فٹ بال مریم نواز کی اچھال دیتی ہیں۔
پاکستان میں بننے والے فٹ بال کی عالمی مقبولیت اور اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ’’ سیالکوٹ ساختہ فٹ بال میڈ ان پاکستان فٹ بال ہے‘‘۔
Pakistan Image