مریم نواز نے انٹرن شپ پروگرام کے تحت وظیفہ کی رقم میں اضافہ کر دیا

لاہور (پاکستان امیج) گرین پنجاب ایپ کے اجرا اور لیڈر شپ انٹرن شپ پروگرام کی تقریب میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز نےایپ اور ہیلپ لائن کااجراء کردیا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا کہ نوجوانوں کی فلاح کیلئےاقدامات کرکےخوشی ہوتی ہے، انٹرن شپ پروگرام کے تحت وظیفہ 60 ہزار روپےکیا گیا ہے، ہم انٹرن شپ کے بعد ملازمت کے مواقع بھی پیدا کریں گے۔ مریم اورنگزیب اور ٹیم کومبارکباد نہ دینازیادتی ہوگی۔

مریم نواز نے کہا کہ ہم باتوں کے بجائےعملی اقدامات کر رہے ہیں، ہماری حکومت نےماحولیات کےمحکمےکوفعال کیا کیونکہ قدرتی ماحول کاتحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

انھوں نے کہا کہ میں جیل کے ڈیڈ سیل میں رہی ہوں رہائی کے بعد زیادہ وقت گھرکے لان میں گزارتی تھی، ہمیں مستقبل کومحفوظ بنانےکیلئےماحولیاتی چیلنجزپرتوجہ دینی ہے۔

وزیراعلی پنجاب نے مزید کہا کہ نوازشریف نے جب بھی وعدہ کیا اسے نبھایا، جوسڑک بنےگی اس کے اطراف درخت لگائیں گے اسموگ کی وجہ سے لوگوں کو سانس لینے میں مشکل ہوتی ہے، ہمیں ماحولیاتی آلودگی سے متعلق آگاہی پھیلانا ہوگی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *