مریم نواز سے جرمن وزیر کی ملاقات، تجارت اور سرمایہ کاری میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

لاہور ( پاکستان امیج ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے جرمن وزیر برائے اقتصادی تعاون و ترقی نے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال ہوا، اس موقع پر تجارت اور سرمایہ کاری میں دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جرمنی کی جانب سے سیلاب زدگان کیلئے91.1 ملین یورو کی امداد پر شکریہ ادا کیا۔ملاقات میں کلین انرجی اور کلائمیٹ فرینڈلی پراجیکٹس میں اشتراک کار پر بھی اتفاق ہوا۔مریم نواز نے کہا کہ پاک جرمن معاشی تعلقات دن بدن بہتری کی طرف بڑھ رہے ہیں، موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ ترجیحات میں شامل ہیں،جی ایس پی پلس سٹیٹس کے حصول کیلئے جرمنی کی معاونت کو سراہتے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *