مری (پاکستان امیج)سینئر نائب صدرن لیگ ا ور چیف آرگنائزر مریم نواز سے پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ان کی مری میں واقع رہائشگاہ پر ملاقات کی۔
لیگی رہنما اور امریکی سفیر نے پاکستان اور امریکا کے درمیان تاریخی، دیرینہ دوطرفہ تعلقات کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا،اس دوران تجارت، معیشت، سلامتی، امن اور علاقائی استحکام سمیت مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
مریم نواز نے کورونا وبا کے مشکل وقت کے ساتھ تباہ کن سیلاب کے دوران پاکستان کی امداد کیلئے امریکا اور ڈونلڈ بلوم کی کوششوں کو سراہا۔
Check Also
رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ
اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …
Pakistan Image