مریم نواز سرگودھا سے پی ٹی آئی کے نعیم حیدر پنجوتھا کیخلاف الیکشن لڑیں یا نہیں ؟اہم خبر آ گئی

لاہور(پاکستان امیج)مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے قومی اسمبلی کی 2اور صوبائی اسمبلی کی 3نشستوں پر کاغذات جمع کروائے تھے، تاہم اب وہ سرگودھا سے الیکشن نہیں لڑیں گے۔

نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق سینئر نائب صدر ن لیگ مریم نواز نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 119 اور این اے 120کے علاوہ صوبائی اسمبلی کی نشست کیلئے پی پی 165،159،160اور 80کیلئے کاغذات جمع کروائے تھے ۔

مسلم لیگ ن کی جانب سے قومی اور صوبائی اسمبلی کے ٹکٹوں کا اعلان کردیا گیا جس کے مطابق مریم نواز اب پی پی 80 شاہ پور سرگودھا سے پی ٹی آئی کے امیدوار نعیم حیدر پنجوتھا کے مدمقابل الیکشن نہیں لڑیں گی،ن لیگ کی جانب سے پی پی 80 سے عاصم شیر میکن کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیا گیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *