مریم نواز رواں ماہ سندھ فتح کرنے نکلیں گی، شیڈول تیار ہونے لگا

لاہور (پاکستان امیج) مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز عام انتخابات کے تناظر میں پیپلز پارٹی کے گڑھ سندھ کو فتح کرنے نکلیں گی، ان کے دورے کا شیڈول تیار کیا جا رہا ہے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پارٹی کی نائب صدر مریم نواز متوقع طور پر کراچی اور حیدرآباد جائیں گی، سندھ کی اہم سیاسی شخصیات مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے کیلئے گرین سگنل دے چکی ہیں۔

مریم نواز کے دورہ سندھ کے دوران نئے صوبائی عہدے داران کا اعلان کی بھی شنید ہے، دورے سے قبل صوبے میں (ن) لیگی کارکنان کو متحرک بھی کیا جا رہا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ مریم نواز سندھ کی سیاست میں سرگرم سیاسی جماعتوں سے بھی رابطے میں ہیں۔

اس سے قبل لیگی رہنما طلال چوہدری نے کراچی کے دورے کے دوران بیان دیا تھا کہ شہر قائدؒ کو ایک شہباز شریف کی ضرورت ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *