لاہور (پاکستان امیج) وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پراختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والے سپریٹینڈنٹ جیل میانوالی کومعطل کردیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق مریم نواز نے چار سپریٹینڈنٹ جیل اور دو ڈپٹی سپرٹنڈنٹس کے نام بلیک لسٹ میں شامل کرکے انکوائری شروع کرنے کا حکم بھی دے دیا ہے۔وزیراعلی نے انکوائری رپورٹ ایک ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت بھی کردی ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ محکمےمیں کرپشن پر زیروٹالرینس پالیسی اپنائی گئی ہے۔ انکوائری کے دوران متعلقہ افسران کلوز ٹو لائن رہیں گے۔
Pakistan Image