مریم نفیس کو ذاتی گفتگو شیئر کرنا مہنگا پڑگیا

کراچی (پاکستان امیج) معروف اداکارہ و ماڈل مریم نفیس کو سوشل میڈیا پر ذاتی معلومات شیئر کرنا مہنگا پڑگیا۔

حال ہی میں اداکارہ نے ایسی ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہوں نے اپنی ذاتی معلومات شامل کرکے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کردیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مریم نفیس نے ویڈیو شیئر کی جسے انہوں نے بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے کے فلمی سین سے ایڈٹ کیا ہوا تھا۔

مذکورہ ویڈیو میں اس جوڑے کی نجی گفتگو کو شامل کیا گیا تھا جس میں مریم کے شوہر ان سے فیملی پلاننگ کی خواہش کا اظہار کرتے ہیں۔اپنے شوہر کی خواہش پر اداکارہ نے ایڈٹ ویڈیو کی صورت میں جواب دیاکہ بے بی ایک حقیقی بچہ؟ میں ایک بچہ ہوں۔مریم نفیس کی جانب سے نجی گفتگو سوشل میڈیا پر شیئر ہونے کے بعد صارفین انہیں تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ یہ عجیب ہے، اگر وہ بچی ہے تو اس نے شادی کیوں کی؟ ایک اور سوشل میڈیا صارف نے لکھا، وہ اسے سب کے ساتھ کیوں شیئر کر رہی ہے؟۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *