مریدکےکےعلاقے آبادی بھاگوڈیال میں جہیزمیں گاڑی نہ لانےپردلہن کوسسرالیوں نےقتل کردیا

لاہور (پاکستان امیج)مریدکےکےعلاقے آبادی بھاگوڈیال میں جہیزمیں گاڑی نہ لانےپردلہن کوسسرالیوں نےقتل کردیا۔

مریدکے ایف آئی آر کےمطابق پانچ ماہ قبل مقتولہ نازیہ کی شادی شعیب نامی شخص بھاگوڈیال کے رہائشی سے ہوئی ،شادی کے فوری بعد خاوند اور سسرالیوں نے گاڑی کا تقاضا شروع کر دیامقتولہ کو اپنے والد اوربھائیوں سے فوری گاڑی لے کردینے کا کہا اوراگر گاڑی نہ لائی تو طلاق دے دی جائیگی مقتولہ نے اپنےوالد کوموبائل پرکال کر کے بتایا کہ میری جان کو سسرال میں خطرہ ہےمجھے یہاں سےفوری لےجائے والد کے پہنچنے پر سسرالیوں نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا

مقامی پولیس نےاطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لیا اور ٹی ایچ کیو ہسپتال مردہ خانہ پوسٹمارٹم کیلئے منتقل کر دیا اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *