مرکزی بینک نے محفوظ ڈپازٹس سے متعلق ڈپٹی گورنر کے بیان پر وضاحت جاری کردی

کراچی(پاکستان امیج) سٹیٹ بینک نے بینک ڈپازٹس سے متعلق ڈپٹی گورنر کے بیان پر وضاحت جاری کردی۔

گزشتہ روز ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں کہا تھا کہ بینک دوالیہ ہونے پر بینکوں میں صرف 5 لاکھ روپے تک کی رقم محفوظ ہوتی ہے تاہم اب مرکزی بینک نے ڈپٹی گورنر کے بیان پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بینک ڈپازٹس بالکل محفوظ ہیں، مضبوط فریم ورک کے ماتحت پاکستان میں بینکاری نظام مستحکم اور ڈپازٹس محفوظ ہیں۔ سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان کے بینکاری نظام میں بہ کفایت سرمایہ موجود ہے، بینکاری نظام کے منافع میں تقریبا 125 فیصد اضافہ ہوا ہے اسی لیے بینکاری شعبے میں شدید دھچکے برداشت کرنے کی اہلیت مزید بہتر ہوگئی ہے۔

سٹیٹ بینک نے کہا کہ ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن نے بھی تحفظ میں مزید اضافہ کیا ہے، ہر ڈپازٹر کو 5 لاکھ روپے تک کا انشورنس کور فراہم کیا ہے، کسی بینک کی ناکامی پرڈی پی سی سے بیمہ کردہ رقم فورا ڈپازٹرزکو دستیاب ہوتی ہے جب کہ ضابطے کے تحت بینک کے تصفیے کے بعد ڈپازٹس کی بقیہ رقوم بھی نکلوائی جاسکتی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *