مرغی کے گوشت کی قیمت میں 36 روپے فی کلو کمی

لاہور(پاکستان امیج)مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی، گوشت 497 روپے کلو ہو گیا۔

لاہور میں مرغی کے فی کلو گوشت کی قیمت میں 36 روپے کی کمی ہو گئی، سرکاری نرخنامے میں گوشت کے نرخ 497 روپے کلو مقرر کئے گئے ہیں،زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں بھی 25 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 329روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 343روپے کلو مقرر کیا گیا ہے۔

انڈوں کی فی درجن قیمت میں مزید ایک روپے کا اضافہ ہو گیا ہے جس کے بعد فی درجن انڈے 331 روپے کی سطح پر آ گئے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *